واشنگٹن ،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)ہندوستان نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے کہا ہے کہ امن کی راہ میں دہشت گردی اہم خطرہ ہے اور غریب لوگ اس سے سب سے زیادہ غیر محفوظ اور شکار ہیں۔ہندوستان نے زور دے کر کہا کہ امن اور سلامتی کے بغیر دنیا میں خوشحالی نہیں لائی جا سکتی۔وزیر مملکت برائے امورداخلہ ایم جے اکبر نے کل یہاں کہا کہ امن کے بغیر خوشحالی نہیں آ سکتی اور امن کی راہ میں آج سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی ہے،غریب لوگ دہشت گردی سے سب سے زیادہ غیر محفوظ اور شکار ہیں۔جدوجہد تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔ترقی کے موقف پر اعلی سطحی گروپ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں تمام علاقوں میں امن قائم کرنا بڑا چیلنج ہے اور کوئی بھی امن ذہنی سکون سے بڑھ کر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کھانا، پناہ گاہ اور اقتصادی طے شدہ انسانی حقوق ہیں،انہیں دنیا کے ہر حصے میں عام بات بن جانا چاہئے۔اکبر نے زور دے کر کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو عالمی انتظامیہ کو اور زیادہ جمہوری اور منصفانہ بنانے میں تعاون کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک اپنے لوگوں خاص طور پر بین الاقوامی برادری کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، صفائی، رہائش اور روزگار فراہم کروانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی طریقہ کار مثلا ترقی کے موقف پر خصوصی توجہ وقت کی ضرورت ہیں۔ 2030کے ایجنڈے کے تناظر میں ترقی کے حق پر انسانی حقوق کونسل کے کام کو مضبوطی دینے کے لئے اور اس معاملے پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے یہ ضروری ہے۔